18 فروری 2014 - 20:30
صہیونی ریاست دریائے نیل کا پانی چوری کرنے میں مصروف

سوڈان و مصر کے آبی امور کے کئی ماہرین نے صہیونی ریاست پر دریائے نیل کے پانی کی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔

ابنا: سوڈان و مصر کے آبی امور کے کئی ماہرین نے صہیونی ریاست پر دریائے نیل کے پانی کی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔ ان مصری ماہرین نے پن بجلی گھر کے لئے دریائے نیل پر "النھضہ" ڈیم کی تعمیر کے شعبے میں اتھوپیا کی حکومت کے ساتھ صہیونی ریاست کے تعاون پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صہیونی حکومت پر الزام لگایا ہےکہ وہ دریائے نیل کا پانی چوری کررہی ہے۔ صہیونی جریدے "معاریو" نے بھی اس بارے میں لکھا ہے کہ اتھوپیا کا "النھضہ" ڈیم درحقیقت مصر اور سوڈان کے پانی کے لئے بڑا خطرہ ہے ، لیکن اس کے عوض اتھوپیا کو اس پن بجلی گھر سے چھ ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ سوڈان کے آبی امور کے ایک ماہر "ھانی رسلان" نے اس بارے میں کہا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست دریائے نیل کے پانی کی چوری میں براہ راست ملوث ہے۔ آبی امور کے اس سوڈانی ماہر نے اسی طرح مزید کہا کہ صہیونی ریاست اس ڈیم کی تعمیر کے ساتھ مصر اور سوڈان کے آبی ذخائر کو خطرات سے دوچار کررہی ہے اور اس کا دوسرا مقصد قاہرہ پر دباؤ کو بڑھانا ہے۔

.......

/169